414418 6265538 updates

گھریلو ناچاقی پر شوہر کو قتل کرنے والی خاتون کو عمر قید، 4 لاکھ جرمانے کی سزا

سرگودھا:سیشن کورٹ نے شوہر کے قتل کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر خاتون کو عمر قید اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
439652 6044274 updates
پولیس کے مطابق ترکھانوالہ کی رہائشی نازیہ بی بی پر 2025 میں گھریلو ناچاقی کے باعث اپنے شوہر محمد سلیم کو قتل کرنے کا الزام تھا۔

عدالت نے مقدمے کی سماعت کے دوران شواہد اور گواہان کے بیانات کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر نازیہ بی بی کو عمر قید اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

عدالتی فیصلہ سنائے جانے کے بعد مجرمہ کو سخت سکیورٹی میں ڈسٹرکٹ جیل منتقل کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں