بہاولپور: صحرائے چولستان کے علاقے ٹوبہ قاسم والا میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ میںجھگیوں کوآگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور 4 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق خاتون چائے بنا رہی تھی کی چولہے سے نکلنے والی آگ نے قریبی اشیاء کو لپیٹ میںلے لیا، جس کے باعث آگ بھڑک اٹھی اور آگ گنےکی فصل کی باقیات سے بنائی گئی جھگیوں میں پھیل گئی۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں بالترتیب ایک سال سے 4 سال کے درمیان ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچوں اور خاتون کی لاش کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے اور واقعہ کی مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔