ویب نیوز:ملک کے مختلف شہروںمیں5 واقعات میںایک خاتون جاںبحق،ایک جنسی تشددکا نشانہ بن گئی جبکہ 4 بہنوںنے تنازعہ پر بلیچ پی لیا،اس طرح2 بھائیوں کو تشدد کانشانہ بنانے پر 5 ملزم جبکہ ڈاکٹرکو اغواء کرنے پر 3 پولیس کانسٹیبل گرفتارکرلئے گئے.
رحیم یار خان میں مبینہ طور پرپوتے کی جانب سے اتفاقیہ گولی چلنے سے دادی جاں بحق ہوگئی۔پولیس کے مطابق واقعہ رحیم یار خان کے علاقے لیاقت پور میں پیش آیا جہاں ایک گھر میں بچے سے اتفاقیہ بندوق چلی جس سے گولی سامنے بیٹھی 40 سالہ خاتون کو لگی اور وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق اہلخانہ نے بتایا کہ پوتا بندوق سے چھیڑ چھاڑ کررہاتھا کہ گولی چل گئی اور دادی کو لگی۔پولیس کا کہنا ہےکہ اتفاقیہ حادثہ ہے یا کوئی اور معاملہ، اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں جب کہ خاتون کی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
سرگودھا میں بیرون ملک نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر لڑکی سےمبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس کے مطابق لڑکی کو تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کردیا گیا اور اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ لڑکی سے فوری طور پر زیادتی کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے اور میڈیکل رپورٹ کے بعد ہی حتمی طور پر زیادتی سے متعلق بات کی جاسکتی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے اور انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
کراچی میںمبینہ گھر میں جھگڑے کے دوران 4 بہنوں نے صفائی کے لیے استعمال ہونے والا بلیچ پی لیا۔ پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر 14 کے گھر میں زہریلی چیز پینے سے 4 خواتین کی حالت غیر ہوگئی جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ اسپتال منتقل کی جانے والی 4 خواتین میں 24 سال کی رباب ، 20 سال کی صبا اور 18 سال کی رفعت کی حالت زیادہ تشویشناک ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے کے سبب بہنوں نے گھر میں صفائی میں استعمال ہونے والا بلیچ پیا تاہم میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد اصل صورتحال واضح ہوسکے گی۔
لاہور میںراوی روڈ پر 5 افراد نے سامان چوری کر نے کے شبے میں 2 رکشہ ڈرائیور بھائیوں کو اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بنایا۔ترجمان سٹی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کو شبہ تھا کہ رکشہ ڈرائیور بھائی راوی روڈ کی سبزی میں ان کافروٹ چوری کررہے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان رکشہ چلانے والے دونوں بھائیوں کو اٹھا کر اپنے گودام میں لے گئے اور ڈنڈوں سے ان پر تشدد کیا۔پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کی اطلاع ملنے پر 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں نواز، عاطف، حسنین اور آصف شامل ہیں۔
لاہور میں پولیس نے تھانہ ماڈل ٹاؤن کے 3 اہلکاروں کو بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم اہلکاروں پر ایک ڈاکٹر کو اغوا کرکے 5 لاکھ روپے بھتہ لینے کا الزام ہے جس پر تینوں اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں کانسٹیبل وقاص، نفیس اور کانسٹیبل آصف شامل ہیں جب کہ 2 ملزمان رانا قربان اور عدنان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جار ہےہیں، ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے بھجوا دیاگیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہےکہ ملزمان نے 9 فروری کو ڈاکٹر مختار کو گھر سے اغواء کرکے 5 لاکھ تاوان وصول کیا تھا،گرفتار اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔ڈی آئی جی کے مطابق 11 ماہ میں 330 سے زائد اہلکاروں کا محکمانہ احتساب کیا گیا ہے۔