بنوں:نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ماں اور دو بچوں سمیت خاندان کے 5 افراد کو قتل کردیا۔
پولیس کےمطابق نامعلوم ملزمان نے تھانہ ککی کی حدود شابری بھرت میں گھر میں گھس فائرنگ کی ہے.
فائرنگ کے نتیجے میں ماں اور اس کے دو بچے سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے،جبکہ گولیاں لگنے سے بچی سمیت دو افراد زخمی بھی ہوئے ۔
پولیس نے فوری طور پر علاقہ گھیرے میں لے کرجاں بحق اورزخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا.
پولیس نے نامعلوم ملزموں کے خلاف سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
