Untitled 2026 01 16T211445.303

انڈر 19 ورلڈکپ: پاکستان کی پہلی کامیابی اور جنوبی افریقی بیٹرز کےنئے ریکارڈ قائم

ویب نیوز:انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔
425686 5112464 updates
ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں پہلے سکاٹ لینڈ نے بیٹنگ کی جو 49ویں اوور میں 187رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔سکاٹ لینڈ کی جانب سے کپتان تھامس نائٹ نے 37، فنلے جونز نے 33 اور اولی جونز نے 30 رنز بنائے۔

پاکستانی فاسٹ بولر علی رضا نے 37رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، مومن قمر نے 46رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

پاکستانی ٹیم نے بعد میں‌بیٹنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کےنقصان پر 43.1 اوورز میں مذکورہ ہدف بآسانی پورا کر کے ٹورنامنٹ میں‌پہلی کامیابی حاصل کرلی.
425690 832375 updates
دوسری جانب جنوبی افریقی بیٹرز نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں تنزانیہ کے خلاف رنز کی بارش کر دی اور نئے ریکارڈ قائم کر دیئے۔

آئی سی سی مینز انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا نے تنزانیہ کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 397 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔

یہ رواں ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اسکور ہونے کے ساتھ ،397 رنز جنوبی افریقی ٹیم کی اپنی انڈر 19 ورلڈ کپ کی تاریخ کا اب تک کا سب سے بڑا سکور ہے۔

اس شاندار کارکردگی میں کپتان محمد بلبلیا نے 108 رنز جبکہ جیسن رولز نے ناقابلِ شکست 125 رنز کی اننگز کھیلی۔

جواب میں‌تنزانیہ کی پوری ٹیم 32.2 اوورز میں صرف 68رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی.

اپنا تبصرہ لکھیں