WhatsApp Image 2025 02 22 at 07.03.43

ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں‌دو ملزم گرفتار

نارووال: پولیس تھانہ سٹی نارووال نے غلط پارکنگ سے منع کرنے پر ٹریفک اہلکار کوتشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں‌ملوث دو ملزموں‌کو گرفتار کرلیا ہے.

پولیس کے مطابق ٹریفک اہلکار حفیظ اللہ نے مقدمہ درج کرایاکہ ظفروال بائی پاس پر ایک گاڑی نے چوک میں‌پارکنگ کردی،جس کو منع کیاتو سوار افراد طیش میں‌آگئے.WhatsApp Image 2025 02 22 at 05.13.39گاڑی میں سے صہیب عطاءاللہ اور دیگر 3 نامعلوم ساتھی اتر آئے اور پستول نکال کر ٹریفک اہلکار محمد عمران کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا،اس کی وردی ٔپھاڑ دی اور کچلنے کی کوشش کی جبکہ گاڑی کی ٹکر سے محمد عمران دور جاگرا.

ٹریفک اہلکار کو تشدد کانشانہ بنانے کی ویڈیوبھی وائر ل ہو گئی، جس پر افسران نے سخت کارروائی کے احکامات جاری کردئیے.WhatsApp Image 2025 02 22 at 05.13.36پولیس نے واقعہ میں‌ملوث 2 ملزموں‌کو گرفتار کرکے حوالات میں‌بند کر دیا ہے،جبکہ دیگر ملزموں کی گرفتاری کے ساتھ قانونی کارروائی کا آغاز کر دیاگیاہے .

اپنا تبصرہ لکھیں