تونسہ شریف: شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والے افسوسناک واقعات میں فائرنگ سے 2 سگے بھائی جبکہ موٹر سائیکل رکشہ پر جاتے ہوئےٹریفک حادثے کا شکار ہونے والے 3 سگےبھائی جان سے چلے گئے.
تھانہ صدر تونسہ شریف کے علاقہ موضع مٹی بستی جٹانی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو سگے بھائی محمد مشتاق اور عبدالرزاق ولد محمد رمضان کھوسہ عرف حاجی جاں بحق ہو گئے ہیں، وجہ عناد پرانی دشمنی بتائی گئی ہے.
پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دونوں بھائیوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تونسہ منتقل کر دی گئی، جبکہ تھانہ صدر تونسہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی تفتیش کے بعد نامعلوم ملزموں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے.
دوسری جانب تونسہ شریف کےجہاز چوک میںتیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی رکشہ کو ٹکر سے تین سگے بھائی جاں بحق ہوگئے.
ریسکیو زرائع کے مطابق تونسہ شریف حادثہ کا شکار ہونے والے تینوں افراد سگے بھائی تھے، جن کی شناخت بستی جلو والی کے رہائشی محمد ہاشم،محمد عاصم اور محمد صابر کے نام سے ہوئی ہے.ریسکیو 1122 نے جاں بحق افراد کو ٹی ایچ کیو تونسہ منتقل کر دیاہے.