کراچی: ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر غیراخلاقی نیٹ ورک سے منسلک خاتون سمیت تین ملزموںکو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والی 2 خواتین کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران آف لوڈ کیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق دوران کارروائی خواتین نے سیاحتی ویزے کی آڑ میں ملازمت کا انکشاف کیا، جبکہ فیصل آبادکی رہائشی خاتون نے غیراخلاقی نیٹ ورک سے منسلک ہونےکا بھی اعتراف کیا ہے۔
ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ سفری انتظامات کرنے والامرکزی ملزم بھی گرفتار کر لیا گیا ہے.
دوران تفتیش ملزموں کے متعدد موبائل فونز سے واٹس ایپ چیٹس اور وائس نوٹس بھی برآمد ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق انسانی سمگلنگ کیس میں تمام ملزمان کو اینٹی ہیومن ٹریفک سرکل کےحوالے کر دیا گیا ہے۔
