441458 7361741 updates

باپ کےمبینہ تشدد سے6سالہ بچہ جاں بحق، جسم پر سگریٹ داغنے کے نشان

میاں چنوں: نواحی علاقے میں مبینہ طور پر والد کے تشدد سے چھ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کےمطابق بچے کے جسم کو سگریٹ سے داغنے کے نشانات بھی موجود ہیں،بچے کی موت کی اطلاع پر ڈی پی او خانیوال نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔
WhatsApp Image 2026 07 21 at 11.42.37
پولیس کےمطابق بچےکی والدہ حیات نہیں تھیں اور وہ اپنے چچا چچی کے پاس رہتا تھا، چند روز قبل والد بچے کو اپنے گھر لے گیا تھا،ملزم کا مؤقف ہےکہ بچہ سیڑھیوں سے گرنے اور گرم چائے سے جھلسنے کے باعث زخمی ہوا۔

تاہم پولیس کےمطابق بچے کےجسم پرچائے سےجھلسنے کے نشانات نہیں ملے،واقعےکی تحقیقات کے لیے ایس ڈی پی او میاں چنوں اورتھانہ چھب کلاں کی پولیس جائےوقوعہ پرموجود ہے،پولیس مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں