WhatsApp Image 2025 03 06 at 06.53.48

خدمت، ترقی اور جلد انصاف کی فراہمی میں یہ سال ہائیکورٹ بار ملتان کا یادگار سال ہو گا:اظہر خان مغل

ملتان: مسلم لیگ ن لائرز فورم ضلع و ملتان ڈویژن کے عہدیداران کے وفد نے پارٹی قیادت کی ہدایت پر صدر سید حیدر ضیاء،سنیئر نائب صدر رانا مقصود افضل،سیکرٹری عابد حسین بھٹہ،شیخ نوید گوریجہ،رانا نذیر سعید اور راؤ افتخار نے مسلم لیگ ن کی طرف سے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے نو منتخب صدر اظہر خان مغل کو مبارک باد اور گلدستہ پیش کیا.

وفد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اظہر خان مغل کی کامیابی ایک سفید پوش اور کارکن وکیل کی کامیابی ہے، اظہر خان مغل کی کامیابی نے پاکستان مسلم لیگ ن لائرز فورم اور وکلاء کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے.

وفد کے اراکین کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ بار کے صدر اظہر خان مغل کی صدارت میں ہائیکورٹ بار ملتان نوجوان وکلاء کی فلاح و ترقی اور رہنمائی کے لئے انقلابی اقدامات کرے گی، کیونکہ ملتان ہائیکورٹ بار ایک تاریخی اور دوسری بڑی بار ہے، جو یقینا جمہوریت کی بقاء ، استحکام پاکستان اور قانون و انصاف کے لئے اس سال تاریخی اقدامات کرے گی۔

ہائیکورٹ بار ملتان کے نو منتخب صدر اظہر خان مغل نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء نے جو ہم پر اعتماد کیا ہے اسے ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے اور وکلاء کو مایوس نہیں کریں گے. وکلاء کی خدمت ، فلاح اور ترقی اور جلد انصاف کی فراہمی میں یہ سال ہائیکورٹ بار ملتان کا یادگار سال ہوگا.

اپنا تبصرہ لکھیں