molana abdul khabir azad 1

رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا، پاکستان سمیت دیگر ممالک میں کل پہلا روزہ ہوگا

پشاور:چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہاہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے کل پہلا روزہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت پشاور میں ہوا۔
Untitled 2026 02 18T200129.545
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پاکستان میں اکثر اور بیشتر مقامات پر مطلع صاف رہا تاہم کچھ مقامات پر مطلع ابر آلود بھی رہا، مختلف شہروں سے ماہ رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں جن میں کوئٹہ، اسلام آباد ،وزیرستان ، خیبر، بونیر اور اپردیر بھی شامل ہیں۔

پشاور کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور دیگر صوبائی دارالحکومتوں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔

ممبر مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی عتیق اللہ کے مطابق چاند دیکھنے کی 5 شہادتیں سب سے پہلے اپر دیر سے موصول ہوئیں، ضلع مہمند سے بھی 6 شہادتیں زونل رویت ہلال کمیٹی پشاور کو موصول ہوئیں۔ مفتی عتیق اللہ کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو 40 شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔

اجلاس سے قبل چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد نے عوام سے ماہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنےکی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ اس سال بھی ملک بھر میں ایک ساتھ رمضان کا آغاز ہوگا۔

لہذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم رمضان المبارک 1447 ہجری 19 فروری 2026 بروز جمعرات کو ہو گی.

اپنا تبصرہ لکھیں