اسلام آباد:محکمہ موسمیات نےشام کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہونے کی پیشگوئی کر دی،ہواؤں کے نئے سلسلے کی بدولت آج رات بلوچستان اور اگلے دو روز کے دوران ملک بھر میں برفباری اور مزید بارشوں کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا میں مزید بارش، بالائی اضلاع میں برفباری کی پیشگوئی کردی.
پی ڈی ایم اے نے بارش و برفباری کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کردی، جس کے مطابق25 سے 27 جنوری تک خراب موسم کا امکان ہے، بارش اور برفباری سے سڑکوں کی بندش کا خدشہ ہے جبکہ لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا بھی خطرہ ہے۔
پی ڈی ایم اے نےسیاحوں کو بالائی علاقوں کا رخ نہیں کرنےکا مشورہ دیا،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کوالرٹ رہنےکی بھی ہدایت کی ہے،نیز ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اےہیلپ لائن 1700 کال کی ہدایت کی گئی ہے۔
