420084 8144182 updates

جلدی کا جنون اور حادثات کی حقیقت

صفورا امجد

سڑکوں اور بہترین ٹریفک کا نظام شہروں کی ترقی کا راز ہے۔ جہاں ٹریفک منظم ہو ، وہاں زندگی محفوظ اور تیز رفتار نظر آتی ہے۔ لیکن ھمارے ہاں ٹریفک قوانین کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا جاتا ہے۔ اکثر لوگ قوانین پر عمل کرنا صرف پولیس کی موجودگی میں ضروری سمجھتے ہیں جیسے ہی ٹریفک پولیس نظر نہ آئے تو اوورٹیکنگ کر لیتے ہیں یا سگنل توڑ دیتے ہیں۔ قوانین کو اس وقت تک نظر انداز کیا جاتا ہےجب تک کوئی سخت قانونی کاروائی نہ ہو.
Untitled 2025 12 14T055941.699
ٹریفک قوانین پر عمل درآمد صرف پولیس یا حکومت کی ذمہ داری نہیں ہے. اکثر ٹریفک قوانین کو مسئلے کے طور پر لیا جاتا ہے حالانکہ ان پر عمل کرنے سے بڑے حادثوں سے بچاجاسکتا ہے۔ اگر ھم ٹریفک قوانین پر عمل نہیں کریں گے تو نہ صرف اپنی جان خطرے میں ہوگی بلکہ آس پاس کے لوگوں کی جان کو بھی خطرہ ہوتا ہے۔ایک اور قابل ذکر بات یہ ہے کہ لوگ سڑک کو اپنی ملکیت سمجھتے ہیں حالانکہ سڑک پر موجود ہر شخص چاہے وہ موٹر سائیکل سوار ہو ، سائیکل سوار ہو یا پیدل چلنے والا سب کا برابر حق ہے ۔

حال ہی میں حکومت پنجاب نے نئے ٹریفک قوانین متعارف کروائے ہیں تاکہ حادثات میں کمی آئے اور سڑکوں پر نظم وضبط برقرار رہے۔ اب ٹریفک کے اصولوں کی خلاف ورزی کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ریکارڈ کیا جائے گا. اس کے علاوہ پنجاب پولیس اور ٹریفک حکام کو قوانین پر سختی سے عمل درآمد کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔موٹر سائیکل سوار کے لیے ہیلمٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔اگر ہیلمٹ نہ پہنیں تو فوری چلان یا جرمانے کا بھی امکان ہے۔ 2025 کے اہم ٹریفک قوانین کے مطابق موبائل فون استعمال کرتے ہوئے ڈرائیونگ ، سگنل توڑنا یا بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے کی صورت میں سخت کاروائی کا بھی امکان ہے۔
Untitled 2025 12 14T060029.547
رفتار پر قابو رکھنا، سگنل پر رکنا ، ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کا استعمال ،ڈرائیونگ لائسنس کا ہونا یہ چھوٹے چھوٹے اقدامات سڑکوں پر پرامن فضا برقرار رکھ سکتے ہیں۔ اگر ھم اپنی جلد بازی کی وجہ سے دوسروں کی جان کو خطرے میں نہ ڈالیں تو یہی چھوٹے اقدامات بڑے حادثات کو روکنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

دیر سے پہنچنا نہ پہنچنے سے بہتر ہے۔جلدی کےچکر میں اپنا اور دوسروں کا جانی نقصان کرنا عقلمندی نہیں ہے۔ چند منٹوں کی جلدی کےلئے قوانین توڑنا غلط ہے۔ اگر ہم ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کریں گے تو حادثات میں بھی کمی آئے گی اور سڑکیں زیادہ پر سکون اور محفوظ نظر آئیں گی ۔یاد رکھیں! دیر سے پہنچنا بہتر ہے لیکن محفوظ پہنچنا سب سے زیادہ ضروری ہے ۔

Untitled 2025 05 11T003709.473
صفورا امجد — شعبہ صحافت سے وابستہ لکھاری، جو معاشرتی حقائق اور مثبت تبدیلی کے پہلوؤں سمیت مختلف موضوعات پر لکھتی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں