ملتان:جوڈیشل کمیشن کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میںبطور ایڈیشنل ججز نامزد کئے گئے4ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ضلعی عدلیہ کے 152 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی سنیارٹی لسٹ میں41،14،3اور 108 ویں نمبر پرہونے کے ساتھ 2 لاہور،ایک راولپنڈی اورایک وہاڑی سے تعلق رکھتے ہیں.ان ججز میں3 بار اور ایک سروس سے ہیں.
لاہور ہائیکورٹ میںنامزد ایڈیشنل جج راجہ غضنفر علی خان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی سنیارٹی لسٹ میںتیسرے نمبر پر ہیں،جو راولپنڈی سے تعلق رکھتے ہیں،25 مارچ 1968ءکو پیدا ہوئے،12 مئی 2004ء کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹاینڈ سیشن جج بھرتی ہوئے،23 دسمبر 2013ء کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی پائی،ستمبر 2024ء سے بطور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اوکاڑہ کے عہدے پر تعینات تھے.
نامزد ایڈیشنل جج لاہور ہائیکورٹ تنویر احمد شیخ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی سنیارٹی لسٹ میں14 ویںنمبر پر ہیں،جو لاہورسے تعلق رکھتے ہیں،27 دسمبر 1965ءکو پیدا ہوئے،28 جولائی 2006ء کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹاینڈ سیشن جج بھرتی ہوئے،21 اکتوبر2015ء کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی پائی،اکتوبر2023ء سے بطور سپیشل جج سنٹرل ون لاہور کے عہدے پر تعینات تھے.
تیسرےنامزد ایڈیشنل جج لاہور ہائیکورٹ طارق محمود باجوہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی سنیارٹی لسٹ میں41ویںنمبر پر ہیں،جو وہاڑی سے تعلق رکھتے ہیں،یکم دسمبر1968ءکو پیدا ہوئے،27 جنوری 2009ء کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹاینڈ سیشن جج بھرتی ہوئے،یکم جنوری 2018ء کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی پائی،ستمبر 2024ء سے بطور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات کے عہدے پر تعینات تھے.
چوتھی نامزد ایڈیشنل جج لاہور ہائیکورٹ عبہر گل خان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی سنیارٹی لسٹ میں108ویںنمبر پر ہیں،جو لاہورسے تعلق رکھتی ہیں،31 دسمبر1972ءکو پیدا ہوئیں،13 مئی 1999ء کو بطورسول جج بھرتی ہوئیں،28 مارچ 2022ء کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی پائی، جولائی 2024ء سے بطور رجسٹرارلاہورہائیکورٹ کے عہدے پر تعینات تھیں.