نمائندگان: ضلع رحیم یار خان کی تحصیل خان پور میں سگی ماںنے اپنے تین سالہ بیٹے کو قتل کردیا.
پولیس کے مطابق ملزمہ نے مبینہ طور پر لاش کو صندوق میں بند کیا اور کمرے کے اندر ہی دفن کر دیا.
یہ افسوسناک واقعہ خانپور کے نواحی علاقے موضع قادر پور میں پیش آیا.
پولیس کے مطابق 3 سالہ عمیر کی گمشدگی کی تفتیش میںماںکا مشکوک رویہ دیکھ کر تفتیش کی گئی تو ملزمہ نے اپنے جرم کا اعتراف کرتےہوئے لاش برآمد کرادی.
پولیس کے مطابق مبینہ طو ر ملزمہ اپنی پسند سے کہیںاور شادی کرنا چاہتی تھی لیکن والدین کے اپنی مرضی سے شادی کرانے پر ناخوش تھے اور کافی عرصہ سے گھر میںجھگڑے بھی رہتے تھے.
دوسرا افسوسناک واقعہ بورےوالا کے نواحی گاؤں 325 ای بی میں فائرنگ کے دوران پیش آیا.
فائرنگ سے نوجوان سجاول ولد تنویر قتل ہوگیاا ور موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا.
پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر ہسپتال منتقل کردی اور دیگر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیاہے.
پولیس کے مطابق مقتول کے بڑے بھائی صفدر نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے چھوٹے بھائی سجاول کو قتل کیا، جبکہ ملزم صفدر موقع سے فرار ہو گیا.