399057 6585920 updates

ایک لٹر پٹرول پر107 روپے 12 پیسے ٹیکس کی وصولی جا ری : دستاویز

اسلام آباد: صارفین پرپٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس، ڈیوٹیز، مارجنز کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

جیو نیوز کو موجود دستاویز کے مطابق ایک لٹرپٹرول پر107روپے 12 پیسے ٹیکس، ڈیوٹیز اورمارجنز کی وصولی کی جا رہی ہے جبکہ ڈیوٹی سے پہلے پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 148روپے 51 پیسے فی لٹر بنتی ہے۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ایک لٹر ہائی سپیڈ ڈیزل پر104روپے 59 پیسے ٹیکس، ڈیوٹیز اورمارجنزکی وصولی جاری ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 154 روپے 06 پیسے فی لٹر بنتی ہے۔

دستاویز کے مطابق پٹرول اورہائی سپیڈ ڈیزل پر 70 روپے فی لٹر لیوی عائد ہے، پٹرول کے فی لٹرمیں 15 روپے 28 پیسے اور ہائی سپیڈ کے فی لٹرمیں 15 روپے78 پیسے کسٹمزڈیوٹی شامل ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پٹرول، ہائی سپیڈ ڈیزل پر 8 روپے 64 پیسے فی لٹر ڈیلرز کمیشن لیا جا رہا ہے، فی لٹر پٹرول، ہائی سپیڈ ڈیزل پر7 روپے87 پیسے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن ہے۔

پٹرول کے فی لٹر میں 5 روپے33پیسے ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن اور ہائی سپیڈ ڈیزل کے فی لٹرمیں2روپے30 پیسے آئی ایف ای ایم شامل ہے۔

دستاویز کے مطابق اِس وقت پٹرول اور ڈیزل پر کسی قسم کا کوئی سیلز ٹیکس وصول نہیں کیا جارہا، شہریوں کیلئے پٹرول کی قیمت 255 روپے 63 پیسے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 258 روپے 64 پیسےفی لٹر مقرر ہے۔

بشکریہ جیو نیوز ویب سائٹ

اپنا تبصرہ لکھیں