7cf2c085271e411f90735514

سنوکرورلڈ کپ:پہلےتینوں‌میڈل پاکستانی کھلاڑیوں نےجیت کر تاریخ رقم کر دی

ویب نیوز: پاکستانی کیوئسٹ رانا عرفان نے فائنل میں ہم وطن محمد آصف کو شکست دے کر عالمی سنوکر کپ اپنے نام کرلیا۔
Rana Irfan
رانا عرفان نے بیسٹ آف نائن فائنل میں محمد آصف کو صفر کے مقابلے میں پانچ فریم سے شکست دی۔

عمان میں‌منعقد ہونے والے سنوکر ورلڈ کپ میں پاکستان نے تینوں میڈلز جیت کر کلین سوئپ کیا۔

سنوکر ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں‌چاروں پاکستانی کھلاڑی پہنچے اور تاریخی کامیابی حاصل کی.

رانا عرفان نے گولڈ، محمد آصف نے سلور جبکہ اسجد اقبال نے برانز میڈل حاصل کیا۔

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے رانا عرفان کو کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن برائے سنوکر عمران نوشاہی نے بھی رانا عرفان کو مبارک باد دی۔

اپنا تبصرہ لکھیں