Untitled 92

سیینئر صحافی جان محمد مہر کے قتل میں مطلوب ملزم بیٹے سمیت ڈرون حملے میں ہلاک

کراچی: سندھ کے ضلع شکارپور میں سیینئر صحافی جان محمد مہر کے قتل میں مبینہ طور پر مطلوب ملزم شیر علی عرف شیر و بیٹے سمیت پولیس کارروائی میں ہلاک ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق شکارپور پولیس نے چک کے کچے میں ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں شیرو بیٹے سمیت ہلاک ہو گیا۔

شکارپور پولیس نے کہا کہ اس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی جس میں کامیابی نصیب ہوئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس 13 اور 14 اگست کی رات سینیئر صحافی جان محمد مہر کو سکھر کے علاقے میں گاڑی پر جاتے ہوئے 2 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں‌نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا، جو ہسپتال لے جاتےدم توڑ گئے.

پولیس نے واقعہ میں‌چند مشکوک افراد کو بھی حراست میں‌لیا تھا، جن کو عدالت کی جانب سے ناکافی ثبوتوں کی بناء پر ضمانت دے دی گئی تھی.

اپنا تبصرہ لکھیں