اسلام آباد: صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سید واجد علی شاہ گیلانی نے کہا ہے کہ ان دنوں جو لاہور ہائیکورٹ نے ہائیکورٹ ملتان و بہاولپور بینچز میں نقول فیس کے حصول کے لیے 500 روپے کی اضافی کورٹ فیس عائد کی ہے، جبکہ لاہور میں یہ کورٹ فیس عائد نہیں ہے۔
انہوںنے کہا کہ سابق صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان سید ریاض الحسن گیلانی کی خدمات کو سراہتا ہوں اور جو انہوں نے ملتان بار کے لئے کام کیا وہ باعث سد افتخار ہے اور میں بحثیت صدر سید ریاض الحسن گیلانی صاحب کی جانب سے وکلاء کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے کی جانے والی جد و جہد پر انکے ساتھ ہوں.
انہوں نے کہا کہ اضافی نقول فیس ختم کرنے کا یہ مطالبہ جائز ہے اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ لاہور سے التماس کرتا ہوں کہ سید ریاض الحسن گیلانی صاحب نے 500 روپے اضافی فیس مقرر کی گئی ہے، اسکو واپس لینے کا مطالبہ منظور کیا جائے اور 500 روپے کی اضافی کورٹ فیس کرنے کا حکم فی الفور واپس لیا جائے۔
صدر بار نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے وکلاء اس ضمن میں سید ریاض الحسن گیلانی صاحب کے مؤقف کے ساتھ ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹبار ایسوسی ایشن، بلوچستان بار کونسل اور اب اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ہائیکورٹ ملتان و بہاولپور بینچز میں عائد کی گئی اضافی نقول فیس کا نفاذ فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے.