437688 3765152 updates

چوری کی گیس پلاسٹک کے تھیلوں میں بھر کر بجلی بنانے،400 افراد کو فروخت کا انکشاف

کراچی: چوری کی گیس پلاسٹک کے تھیلوں میں بھر کر بجلی بنانے والا منظم گروہ پکڑا گیا۔
435782 1308984 updates
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئی سدرن حکام نے کراچی کے علاقے گلزار ہجری میں چھاپا مار کر 3 افراد کو گرفتار کیا جو گیس چوری کرکے اے پلاسٹک کی تھیلیوں میں بھرتے پھر اس سے بجلی بناتے تھے۔

ترجمان سوئی سدرن نے بتایا کہ ملزمان چوری شدہ گیس سے چلنے والے دو گیس جنریٹر استعمال کر رہے تھے، موقع سے دو 33 کے وی اے اور ایک 41.3 کے وی اے گیس جنریٹر برآمد ہوئے، جن کے ذریعے اپارٹمنٹ کمپلیکس کے تقریباً 300 فلیٹس اور 100 دکانوں کو غیرقانونی طور پر بجلی فراہم کی جا رہی تھی۔

سوئی سدرن حکام کے مطابق ملزمان اس غیرقانونی بجلی کی فراہمی کے عوض صارفین سے تقریباً 20 ہزار روپے ایڈوانس جبکہ 2 ہزار روپے ماہانہ وصول کر رہے تھے۔

ترجمان سوئی سدرن کے مطابق کارروائی کے دوران گیس چوری کے لیے استعمال ہونے والی تمام غیرقانونی پائپ لائنیں ہٹا دی گئیں اور بجلی پیدا کرنے کے لیے استعمال ہونے والے جنریٹرز کو فراہم کی جانے والی تمام غیر مجاز گیس سپلائی بھی منقطع کر دی گئی۔
salary 1
ترجمان ایس ایس جی کے مطابق یہ کارروائی پولیس کے ہمراہ کی گئی اور ملزمان رحمت اللہ، حیات مسعود اور سلیم مسعود کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ چھتوں پر رکھی بڑی تھیلیوں میں بھری گیس کسی بم کی طرح پھٹ کر تباہی پھیلا سکتی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں