WhatsApp Image 2025 03 10 at 04.20.46

سوتیلےباپ نے لالچ میں‌کمسن بیٹی کی بوڑھے شخص سے شادی کرا دی

اٹک : سوتیلے باپ نے مبینہ طور پر رقم کے عوض 12 سالہ بیٹی کی 60 سالہ شخص سے شادی کرا دی، بچی کی ایک نہیں‌سنی گئی اور نہ ہی کسی نے بچی کی مدد کی.

پولیس کے مطابق حضرو کے گاؤں خگوانی میں کم عمر لڑکی کے مبینہ فروخت کے بعد نکاح کا واقعہ پیش آیا جہاں سوتیلے باپ نے12 سال کی لڑکی کی 60 سال کے شخص سے شادی کروائی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کم عمر لڑکی سے زبردستی شادی کرانے پر نکاح خواں سمیت 10 افراد پر مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ دولہا نعیم ، لڑکی کے سوتیلے باپ سمیت 9 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق نکاح رجسٹرار افتخار شاہ مٹھو فرارہوگیا۔ واقعے میں نکاح رجسٹرار نے نمبردار کے ساتھ مل کر 50 ہزار روپے لیے تھے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی سے بوڑھے شخص کے نکاح کے معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں