پیرمحل:پنجاب کے علاقے پیر محل میں ماں کو مبینہ طور پر قتل کرنے والا بیٹا پولیس نے فوری طور پر آلۂ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔
پیرمحل میں تھانہ بھسی کی حدود میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنی والدہ کو مبینہ طور پر قتل کرنے والے بیٹے کو آلۂ قتل سمیت گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ تھانہ بھسی کی حدود میں پیش آیا جہاں گرفتار ملزم کی شناخت خضر حیات کے نام سے ہوئی ہے، جس نے مبینہ طور پر چھری اور کلہاڑی کے وار کرکے اپنی والدہ کو قتل کیا۔
تھانہ بھسی پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے آلۂ قتل بھی برآمد کرلیا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی پی او کا کہنا تھا کہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رکھی جائیں گی۔
