WhatsApp Image 2025 03 11 at 11.56.53

وزیراعلیٰ‌سندھ کا ڈپٹی کمشنر کو کالے شیشوں‌والی گاڑی پر گھومتے دیکھ کر سخت ایکشن کا حکم

کراچی: ڈپٹی کمشنر دادو کی جانب سے گاڑی کے شیشے کالے کرانے پر وزیراعلیٰ سندھ نے سخت نوٹس لے لیا. عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا، وضاحت طلب

سابق ڈی سی دادو مختیار علی ابڑو کو کالے شیشوں والی گاڑی پر گھومتے دیکھ کر وزیراعلیٰ‌سندھ نے چیف سیکرٹر ی کو احکامات جاری کئے، جس پر سیکرٹری سروسز کی جانب سے سابق ڈپٹی کمشنر کو نوٹس جاری کر دیا گیاہے.WhatsApp Image 2025 03 11 at 11.15.31 اس ضمن میں‌جاری نوٹس میں‌ کہا گیا ہے کہ وزیر علیٰ سندھ نے آپ کی گاڑی پر کالے شیشے دیکھے ہیں، جبکہ کالے شیشوں کے حوالے سے وزیراعلیٰ کی جانب سے کئی بار احکامات جاری ہو چکے ہیں.

اس لئے آپ کو نوٹس جاری کیا جاتاہے کہ کیوں نہ آپ کے خلاف سروس رولز کے تحت کارروائی عمل میں‌ لائی جائے. اس لئے 3 روز کے اندر وضاحت جواب دیں، دیگر صورت میں‌آپ کے خلاف یکطرفہ کارروائی عمل میں‌لائی جائے گی.

دریں اثناء نوٹس جاری کرنے سے قبل ڈپٹی کمشنر کو عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں