ویب نیوز: ماحولیاتی تبدیلیوں کے زیر اثر روس کا سرد ترین علاقہ سائبیریا بھی اس وقت ہیٹ ویو کا سامنا کر رہا ہے، جہاں درجہ حرارت میں معمول سے 8 سے 9 ڈگری اضافے کا امکان ہے۔
خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کے سرد ترین علاقے سائبیریا کے جنوب مشرقی حصوں میں ہیٹ ویو کا آغاز 5 دن قبل ہوا،سائبیریا کے مغربی علاقوں سے 5 دن قبل شروع ہونے والی ہیٹ ویو اب مشرق کی طرف بڑھ رہی ہے۔
رپورٹ میں رشین ہائیڈرو میٹرولوجیکل سینٹر کے ریسرچ ڈائریکٹر رومن ولفینڈ کے حوالےسے بتایا گیا ہے کہ سائبیریا اور فار ایسٹرن ریجنز میں اس وقت ایک طاقتور ہیٹ ویو چل رہی ہے جس کے زیر اثر ان علاقوں میں آنے والے دنوں میں درجہ حرارت معمول سے 8 سے 9 ڈگری اضافے کے ساتھ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ اس وقت پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک کو ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے سخت گرمی کا سامنا ہے.