کوٹ ادو: جنوبی پنجاب میںغیر انسانی سلوک کا ایک اور انسانیت سوز واقعہ سامنے آ گیا.
شوہر کی جانب سے بیوی پر تشدد کے ساتھ جوتے میں پانی پلاکر ویڈیو بنانے اور احتجاج کرنے پر سسر اور سالے کو تشدد کا نشانہ بنانے پر مقدمہ درج کر لیا گیا.
کوٹ ادو کی تحصیل دائرہ دین پناہ کے تھانہ میں مزدور سعید احمد کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا.
مقدمہ کے مطابق مدعی کی بیٹی اقراء بی بی کو شوہر حسنین حق مہر میںدئیے گئے 2 تولہ زیورات لینے کے لئے تشدد کا نشانہ بناتا تھا.وقوعہ کے روز تشدد کے ساتھ جوتے میںپانی پلا کر ویڈیو بنا لی.
واقعہ بارے علم ہونے کے بعد جانے پر سعید احمد اور اس کے بیٹے محمد ارشد کو ویڈیو دکھانے کے ساتھ تھپڑ مارے.
پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے.
