WhatsApp Image 2026 06 24 at 20.37.46

فیملی پلاننگ کے لئے حربے ناکام،سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

لاہور:محکمہ صحت و آبادی پنجاب نے فیملی پلاننگ مہم کیلئے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
social media 2
فیملی پلاننگ کے فروغ کیلئے سوشل میڈیا انفلوئنسرزکی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ فیس بک،انسٹاگرام، یوٹیوب اورٹک ٹاک پلیٹ فارمز پر خصوصی مہم چلائی جائے گی۔

منصوبے کیلئے آئندہ مالی سال میں 56 کروڑ پچاس لاکھ روپے مختص کردیے گئے۔

منصوبے کے تحت سوشل اوپینین انفلوئنسرزکے ذریعے فیملی پلاننگ سے متعلق آگاہی پھیلائی جائے گی، آبادی میں توازن اورخاندانی منصوبہ بندی کیلئے ڈیجیٹل آگاہی مہم شروع ہوگی۔

حکومت نوجوانوں اور شادی شدہ جوڑوں تک پیغام پہنچانے کیلئے انفلوئنسرز کا سہارا لے گی، فیملی پلاننگ کے حوالے سے عوامی رویوں میں تبدیلی کیلئے سوشل میڈیا مہم تیار کرلی گئی۔
WhatsApp Image 2026 06 02 at 22.15.04
بجٹ دستاویزات کے مطابق منصوبے پراب تک 18 کروڑ27 لاکھ روپےخرچ ہوچکے، مالی سال28-2027 کیلئےبھی منصوبے کیلئے3کروڑ 16لاکھ روپےسےزائد کی تجویز ہے۔

فیملی پلاننگ پروگرام کیلئے انفلوئنسرز، رائے ساز شخصیات اورڈیجیٹل کریئیٹرز شامل ہوں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں