نمائندگان: جامشورو کی تحصیل کوٹری خدا کی بستی میں ایک گھر سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیقی نے بتایا کہ گھر سے ملنے والی لاشیں کی شناخت عمران احمد خان اہلیہ عالیہ اور اس کے 2 کمسن بچوں کی ہیں، چاروں افراد کو کسی تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے اور ہلاک افراد کا تعلق بلوچستان سے ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ عمران احمد نے 9 سال قبل پسند کی شادی کرکے کوٹری میں رہائش اختیار کی ہوئی تھی، واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا لگتا ہے اور لاشیں3 دن پرانی ہیں، لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئیں ہیں۔
لاہور میںسندر کے علاقے میں سابق کسٹم آفیسر نے بیوی کو گولیاں مار کر خودکشی کر لی، پولیس کے مطابق 36 سالہ عثمان نے عائشہ نامی لڑکی سے ایک سال قبل پسند کی شادی کی تھی، عثمان ارشد نے رات کے آخری پہر پہلے عائشہ کو چار گولیاں ماردیں پھر خود کو گولی مار لی.
فائرنگ اور چیخوں کی آواز سن کر محلہ داروں نے پولیس کو اطلاع دی، عثمان موقع پر جان بحق جبکہ عائشہ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا.
ہسپتال زرائع کے مطابق عائشہ کی حالت زیادہ خون بہہ جانے کے باعث انتہائی تشویشناک ہے، جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے عثمان کا لائسنس پستول بھی برآمد کر لیا.
مظفرگڑھ میںتھانہ سٹی کے علاقہ بھٹہ پور میں17 دسمبر 2024ء کو شک کی بنیاد پر اپنی بیوی کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کرنے کے بعد بلوچستان فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا.
ترجمان پولیس کے مطابق ملزم نے قتل کے بعد موبائل فون کا استعمال بھی بند کردیاتھا، تھانہ سٹی مظفرگڑھ پولیس نے 06 ماہ کی انتھک کوششوں اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو بلوچستان سے گرفتار کرلیا.
ترجمان پولیس کے مطابق پولیس تفتیش کے دوران وجہ قتل بیوی پر شک نکلا، ڈی پی او مظفرگڑھ نے کہا ہے کہ قتل کے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی.
اوکاڑہ میںکم عمر طالب علم قتل ہو گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا.
پولیس کے مطابق تھانہ حویلی لکھا کی حدود میں 10 سالہ طالب علم کا قاتل گرفتار کیا گیا، یتیم بچے علی اکبر کا قاتل اسکا حقیقی تایا ہی نکلا، ملزم عمران احمدنے 03 ایکڑ زرعی زمین کے لالچ میں ملزم عمران نے بچے کو گلہ دبا کر قتل کر دیا.
ملزم نے بچے کو قتل کرنے کے بعد لاش کو سہاگ نہر میں پھینک دیا، پولیس و ریسکیو کا عملہ نہر سے لاش برآمد کرنے کی کوششیںکر رہی ہے اور ملزم کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیاہے.
ڈی پی او راشد ہدایت کے مطابق کسی کو بھی ناحق قتل کرنے والا قانون کی گرفت میں ہوگا.
لاہور کے علاقہ اقبال ٹاؤن میں زیادتی کا شکار 16 سالہ لڑکے نے دلبراشتہ ہوکر خود کشی کرنے کیلئے زہریلی گولیاں کھالیں، تاہم پولیس نے بروقت ہسپتال منتقل کرکے اس کی جان بچالی۔
پولیس کے مطابق اقبال ٹاؤن میں نوجوان عبدالرحمان سے2 لڑکوں نے زیادتی کی اور ویڈیو بنائی جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے زندگی ختم کرنے کی ٹھان لی اور زہریلی گولیاں کھالیں ۔پولیس کے مطابق ملزم علی عرف ہنی نے عبدالرحمان سے زیادتی کی اور ملزم باسط نے ویڈیو بنائی ۔
پولیس نے خودکشی کے واقعہ ایک گھنٹے میں دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے، دوسری جانب متاثرہ نوجوان کی حالت اب خطرے سے باہر بیان کی جا رہی ہے.
بلوچستان کے ضلع نوشکی سے ملنے والی 4 لاشوں کی شناخت ہوگئی۔لیویز حکام کے مطابق نوشکی گلنگور کے علاقے سے 4 افراد کی لاشیں ملیں ہیں، قتل ہونے والے چاروں افراد ٹینکر ڈرائیور تھے۔ مقتولین کو 9 اور 10 مئی کی درمیانی شب احمد وال کے قریب سےاغواء کیا گیا تھا۔
مقامی حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت حذیفہ، معین، عرفان علی اور عمران علی کے ناموں سے ہوئی۔ معین اور حذیفہ کا تعلق پاکپتن جبکہ عرفان اور عمران علی کا تعلق رحیم یارخان سے ہے۔