تونسہ شریف +لاہور:ضلع ڈی جی خان کی تحصیل وہوا مٰیںبیٹے نے سگی ماں کو نامعلوم وجوہات پر سحری کے وقت بیدردی سے قتل کر دیا، ملزم گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا.
تھانہ وہوا کے علاقے بستی مندھریں میں پیش آنے والے واقعہ میں،ایک سفاک بیٹے نے اپنی ہی ماں کو سحری کے وقت گناکاٹنے والے ٹوکے سے وار کر کے بےدردی سے قتل کر دیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم رفیق نے اپنی والدہ غلام فاطمہ کو ٹوکے کے وار سے قتل کر دیااور ماموں کو فون کر کے اسے بھی قتل کی دھمکی دی۔ بعد ازاںلواحقین اور پولیس نے مقتولہ کی لاش کو تونسہ ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔
پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم رفیق کو گرفتار کر لیا۔
لاہور میں سوتیلے باپ کو فائرنگ کر کے سفاکی سے قتل کرنے والے بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عتیق نے 3 روز قبل شاہدرہ ٹاؤن میں واقع گھر میں موجود سوتیلے باپ کو قتل کیا تھا، ملزم نے گھریلو ناچاقی اور جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گیا۔
ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن پر مشتمل ٹیم نے قاتل کو گرفتار کیا، ملزم کی گرفتاری کے لیے فزیکلی ریڈ جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین ریسورس سے مدد حاصل کی گئی، ایس پی سٹی نے قتل کی واردات کے ملزم کی 2 روز میں گرفتاری پر ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن اور ٹیم کو شاباش دی۔