408052 9417590 updates

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی طے، جسٹس سرفراز ڈوگر پہلے نمبر پر

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی طےکردی ہے۔

اس حوالے سے وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صدر نے سنیارٹی کی منظوری سپریم کورٹ کے 19جون کےفیصلےکی روشنی میں دی ہے۔Untitled 2025 06 29T152752.586

نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج ہوں گے، جسٹس سرفراز ڈوگر اور 2ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلہ مستقل بنیاد پر کیا گیاہے.

صدر مملکت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس سرفراز ڈوگر پہلے، جسٹس محسن اخترکیانی دوسرے سینئر جج قرار دیئےگئے ہیں.

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سنیارٹی میں تیسرے نمبر پر ہوں گے، جسٹس طارق محمود جہانگیری سنیارٹی میں چوتھے نمبر پر ہوں گے، جسٹس بابر ستار سنیارٹی میں پانچویں، جسٹس سردار اعجاز اسحاق چھٹےنمبر پر ہیں۔

جسٹس ارباب طاہر سنیارٹی میں ساتویں نمبر پر ہوں گے، جسٹس ثمن رفعت سنیارٹی میں آٹھویں، جسٹس خادم سومرو نویں نمبر پر ہوں گے، جسٹس اعظم خان سنیارٹی میں دسویں، جسٹس محمدآصف 11ویں اور جسٹس انعام امین منہاس سنیارٹی میں سب سے آخری 12ویں نمبر ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس سرفرازڈوگر، جسٹس خادم سومرو اور جسٹس محمدآصف اسلام آباد ہائیکورٹ کے مستقل جج ہوں گے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں‌3 ججز کے تبادلہ کے بعد سنیارٹی کا تنازعہ پیدا ہو گیا، جس کے خلاف درخواستیں‌خارج ہونے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے5 ججز کی جانب سے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی گئی ہے.

مذکورہ اپیل کی سماعت ابھی ہونا باقی ہے، کہ صدر مملکت کی جانب سے سنیارٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے.

اپنا تبصرہ لکھیں