سپورٹس ڈیسک:قومی ٹیم کی جانب سے 136رنز کا ہدف نیوزی لینڈ نے 13.1 اوورز میں 5 وکٹ پر حاصل کیا
گرین شرٹس اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی ڈونیڈن میں کھیلا گیا، جہاں بارش کی وجہ سے میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار ہوا۔
نیوزی لینڈ نے 5 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، تاہم بارش کے باعث میچ فی اننگز 15،15 اوورز پر مشتمل رہا۔
سلمان علی آغا 46، شاداب 26، محمد حارث اور عبد الصمد نے11 ،11رنز بنائے، نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی ،2 بین سیئرز 2، ایش سوڈھی نے بھی 2 وکٹیں حاصل کیں۔
دوسرے ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، اسپنر ابرار احمد کی جگہ حارث رؤف کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 66 رنز پر گری، ٹم سائفرٹ 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دوسری وکٹ 87 رنز پر گری، جب فن ایلن 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،تیسری وکٹ 91 رنز پر گری، جب نیوزی لینڈ کے کھلاڑی مارک چیپمین ایک رن بنا کر آوٹ ہوئے، چوتھی وکٹ جمی نیشم کی 97 رنز پر گری، جب جمی 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے ملنے والا 136رنز کا ہدف نیوزی لینڈ نے 13.1 اوورز میں 5 وکٹ پر حاصل کیا۔
نیوزی لینڈ کو 5 میچوں کی سیریز میں2-0 کی برتری حاصل ہو گئی ہے.