کراچی: ناظم آباد کے علاقہ میںڈاکو نے پکڑے جانے کے خوف سے فرار ہونے کے لیے راستہ نہیں ملنے پر پل سے چھلانگ لگادی،اور تاروں سے لٹکتا نیچے آ گرا، جس کی ویڈیو سامنے آ گئی.
ناظم آباد کے علاقہ میںموٹر سائیکل سوار ڈاکو ایک دیگر موٹر سائیکل سوار کو لوٹلے رہے تھے کہ لوگوںکے پکڑنے کی کوشش پر موٹر سائیکل سوار ڈاکو فرار ہو گیا، جبکہ ساتھی پل سے گرین لائن پر آ گیا.
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو شہریوں اور پولیس کے خوف سے گرین لائن بس سٹیشن کے پل پر چڑھ گیا، جہاں سے اسے فرار کا راستہ نہیں ملا۔ اس دوران ڈاکو پولیس کو چھلانگ لگانے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا.
جائے وقوع پر لوگوں کے ہجوم اور پولیس کی موجودگی کے دوران پل کے ساتھ جاتی ہوئی تار سے لٹک کر زندگی کو خطرے میںڈال لیااور قریب موجود درخت کی جانب آیا، اس دوران نیچے موجود افراد نے کپڑے کی چادر تھام لی، تاکہ چور کو زمین پر گرنے سے بچایا جا سکے.
اس دوران ڈاکو توزان برقرار نہیںرکھ سکا اور نیچے آ گرا، جسے مشتعل افراد نے تشدد کانشانہ بنانے کی کوشش ،تاہم پولیس نے اسے بچا لیا اور تھانے منتقل کرد یا.