خانیوال:خاتون کی جانب سے مبینہ طور پر پسند کی شادی کے لئے گھر چھوڑنے پر اہلخانہ نے لڑکے کے گھر دھاوا بول دیا،تشدد کے ساتھ لڑکے کی بہن کو اغواء کر کے لئے گئے.
گھر پر دھاوا بولنے والے افرد کی فائرنگ سے 2 سگے بھائی بھی زخمی ہو گئے، جنہیںنشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے.
پولیس تھانہ صدرخانیوال نےملزمان کے خلاف درجن سے زائد ساتھوں کے ہمراہ بچوں سمیت خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانےاور دو بھائیوں کو زخمی کرنے کے ساتھ شادی شدہ بہن کو اغواء کر کے لے جانے کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے.
مقدمہ کے مطابق مرکزی ملزم کی بیٹی ایک ماہ قبل لڑکے کے گھر آ گئی تھی، جسے لڑکے کے اہلخانہ نے پنچائیت کے ذریعے واپس کر دیا تھا.
پولیس کے مطابق ملزموں کی گرفتاری کیلئے پولس کی بھاری نفری چھاپے مار رہی ہے،جلد ملزمان کو گرفتار کر نے کے ساتھ مغویہ کو بھی برآمد کرا لیا جائے گا.