راولپنڈی: سیشن عدالت نے 55 سالہ شخص کو مذہبی توہین کے جرم میںعمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی.
ایڈیشنل سیشن جج عرفان اکرم کی جانب سے سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل راولپنڈی کو وارنٹ سزا جاری کر دیا گیا ہے.
وارنٹسزاکے مطابق چکول کے رہائشی 55 سالہ محمد عارف ملک کو تھانہ سول لائنز راولپنڈی میںسیکشن 295- سی کے تحت 4 ستمبر 2024ء کے درج مقدمہ نمبر 1125 میں سزا دی گئی ہے.
فاضل عدالت نے عدم ادائیگی جرمانہ پر ملزم کو مزید 6 ماہ قید کے ساتھ ضابطہ فوجداری کے سیکشن 382- بی کا فائدہ بھی دینے کا حکم دیاہے،جس کے تحت ملزم کی سزا سے قبل گرفتاری کا عرصہ بھی سزا میںشمار کیا جائے گا.