کراچی:رویت ہلال کمیٹی نےرمضان المبارک کا چاند دیکھنےکیلئےمرکزی اجلاس 28 فروری کوطلب کرلیاہے۔
وزارت مذہبی امور کی جانب سےرویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے، جس کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں پشاور میں منعقدہوگا۔
اس طرحزونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اسلام آباد، لاہور، کراچی، ملتان اور کوئٹہ سمیت دیگر بڑے شہروںمیں منعقد ہوں گے۔