397335 8008934 updates

ماہ رمضان:سعودی عرب میں‌کل،پاکستان میں‌اتوارکو پہلا روزہ ہوگا

ویب نیوز:سعودی عرب میں رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا۔سعودی میڈیا کے مطابق رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مکہ، مدینہ، تبوک،سدیر سمیت دیگرشہروں کی آبزرویٹری میں اجلاس ہوئے جس میں محکمہ موسمیات اور فلکیات کے ماہرین نے شرکت کی۔

سعودی میڈیا میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے علاقوں سدیر اور تمیر میں چاند نظر آیا۔رمضان کا چاند نظر آنے کے بعد سعودی عرب میں کل یکم مارچ کو پہلا روزہ ہوگا۔ سعودی سپریم کورٹ نے بھی رمضان المبارک کا چاند دیکھنےکی تصدیق کردی جس کے بعد شاہی دیوان نے فرمان بھی جاری کردیا۔

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اوقاف ہال پشاور میں ہوا جس کی سربراہی چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخیبر آزاد نے کی۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھاکہ ملک میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں جس کے بعد پہلا روزہ اتوار 2 مارچ کو ہوگا۔

اس سے قبل ملک کی تمام زونل کمیٹیوں نے چاند نظر نہ آنے سے متعلق مرکزی کمیٹی کو آگاہ کیا تھا۔ اُدھر محکمہ موسمیات کا بھی کہنا تھاکہ ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج صبح 5 بج کر 44 منٹ پرچاند کی پیدائش ہوئی ہے اور چاند نظر آنے کیلئے اس کی عمر 16 سے 18 گھنٹے ہونی چاہیے۔
دوسری جانب سپارکو کے مبابق شوال کا چاند 30 مارچ کو متوقع ہے، عیدالفطر 31 مارچ کو ہوسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں