Untitled 2025 06 02T190832.516

رحیم یار خان:عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے 3 بچوں کو زہر دے کر خودکشی کر لی

رحیم یار خان: نواحی علاقہ رکن پور میں عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے 3 بچوں کو زہردے کر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق رکن پور کے علاقے سردار گڑھ بستی حاجی پیرمیں پیش آیا، جہاں ایک محنت کش نے 2 معذور بیٹوں اوربیٹی سمیت زہریلی گولیاں کھالیں۔

اس حوالے سے ترجمان شیخ زید ہسپتال نے بتایاکہ زہریلی گولیاں کھانے سے 2 بیٹے اورباپ دم توڑگیا جبکہ بیٹی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہری ٹریکٹر ٹرالی چلا کرمحنت مزدوری کرتا تھا مگر کام نہیں ملنے کے باعث کافی روزسے پریشان تھا۔

غربت کے باعث پورے گھرانے کی خودکشی اور باپ کے اقدام پر علاقہ بھر میں‌سوگ کی کیفیت طاری ہو گئی، جبکہ متعلقہ افسران بھی موقع پر پہنچ گئے.

اپنا تبصرہ لکھیں