لاہور: محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے ای-ٹرانسفر پالیسی 2024ء میں اہم ترامیم کردی گئی ہیں۔
اب خواتین اساتذہ شادی کے بعد کسی بھی وقت سال بھر میں تبادلے کی درخواست دے سکتی ہیں۔ Hardship Base پر تبادلوں کی ترجیحی فہرست جاری کی گئی ہے، جس میں شادی کے بعد تبادلہ بھی شامل کر دیا گیا ہے۔
تمام Hardship Base تبادلے اب SIS پورٹل کے ذریعے پورے سال جاری رہیں گے۔ جنرل تبادلہ راؤنڈ کے دوران Hardship Base درخواستیں قبول نہیں ہوں گی۔
شادی کے بعد تبادلے کے لیے نکاح نامہ، شوہر کا CNIC اور رہائش کا ثبوت لازم ہوگا۔ بین الضلعی تبادلے کے لیے متعلقہ CEO سے منظوری اور NOC لینا ضروری ہے، اور غلط NOC جاری کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔
نئی پالیسی 9 مئی 2025ء سے نافذ العمل ہے۔