LHC 4

ماہ رمضان کے لئے پنجاب کی عدالتوں‌کے اوقات کارجاری

لاہور:چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر رمضان المبارک کے دوران صوبہ بھرکی عدالتوں‌کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے .WhatsApp Image 2025 02 24 at 03.30.14اس سلسلے میں‌رجسٹرار کی جانب سےجاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ‌ لاہور،اس کے بنچز ملتان، بہاولپور اور روالپنڈی میں‌ہر ہفتےمیں‌ سوموار سے جمعرات تک صبح‌ساڑھے 8سے ڈیڈھ بجے تک جبکہ جمعہ کے روز ساڑھے 12 بجے تک عدالتی امور سرانجام دئیے جائیں‌گے.اس دوران روزانہ 11 بجے سے ساڑھے بجے تک وقفہ بھی ہوگا.

لاہورہائیکورٹ‌اور اس کے بنچز کے دفاتر میں‌سوموار سے جمعرات تک صبح‌ساڑھے 8 بجے سےاڑھائی بجے تک جبکہ جمعہ کو ساڑھے 12 بجے تک دفتری امور سرانجام دئیے جائیں‌گے.

صوبہ بھر کی سول اور سیشن عدالتوں‌میں صبح‌9 بجے سے 3 بجے تک جبکہ جمعہ کے روز ایک بجے تک عدالتی امورسرانجام دئیے جائیں‌گے.

رمضان المبارک کے بعد مذکورہ اوقات کار واپس معمول کے جاری اوقات کار کے مطابق واپس آ جائیں گے.

اپنا تبصرہ لکھیں