download 2 2

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ملتان ڈویژن کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا

کمشنرملتان ڈویژن مریم خان کے مطابق حکومت پنجاب نے وہاڑی روڈ کی تعمیر کی منظوری دیدی۔90 کلومیٹر کے ایک کیرج وے کی تعمیر کیلئے 12 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔ اس منصوبے کے تحت بابر چوک تا ضلع وہاڑی روڈ کی تعمیر کا آغاز ماہ فروری میں کر دیا جائے گا۔ مریم خان نے کہا کہ 20 کلومیٹر ضلع ملتان، 10 کلومیٹر ضلع خانیوال ، 60 کلومیٹر ضلع وہاڑی سے لنک ہوگی۔ 13 ارب روپے کے وہاڑی روڈ دوسرے کیرج وے کی سکیم ایکنک میں منظوری کے مراحل میں ہے۔

کمشنر مریم خان کا منصوبے کی تکمیل میں تعمیر پر خصوصی فوکس کی ہدایت کے ساتھ محکمہ ہائی ویز کو سکیم کے آغاز کیلئے فوری اقدام کا حکم جاری۔

اپنا تبصرہ لکھیں