406669 9076592 updates

پاپ لیو کی اسرائیل اور ایران سے مذاکرات اور امن کی اپیل

روم: کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے اسرائیل اور ایران سےمذاکرات و امن کی کوششوں کی اپیل کردی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے ایران اور اسرائیل سے تحمل اور بات چیت کا مطالبہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے حکام سے مکالمےاور عقل ودانش سےکام لینےکی اپیل کی ہے۔

پوپ لیو نے کہا کہ دنیا کو ایٹمی خطرے سے محفوظ بنانا باہمی احترام اور مکالمے سے ہی ممکن ہے،کسی کو بھی دوسرے کے وجود کو خطرے میں ڈالنے کا حق نہیں، ایسے نازک لمحے میں ذمہ داری اور عقل سےکام لینےکی بھرپوراپیل دہراتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام ممالک کی ذمہ داری ہےکہ امن کے لیے کردار ادا کریں، مفاہمت کی راہیں تلاش کریں، ایسےحل پیش کریں جو ہرفردکے لیے سلامتی اور وقار کی ضمانت ہوں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جن اسلامی ممالک کے اسرائیل سےروابط ہیں وہ فوری منقطع کریں، اگر مسلمان ممالک آج متحد نہ ہوئے تو سب کی باری آ جائے گی۔
khawaja asif 3
قومی اسمبلی میں اسرائیل ایران جنگ پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہمارے صدیوں سے گہرے تعلقات ہیں ۔ اسرائیل نے ایران ، یمن اور فلسطین کو نشانہ بنایا ہوا ہے ۔ اگر مسلمان ممالک آج متحد نہ ہوئے تو سب کی باری آ جائے گی ۔

خواجہ آصف نے کہا کہ جن اسلامی ممالک کے اسرائیل کے ساتھ روابط ہیں وہ فوری منقطع کریں ۔ ضروری ہے کہ او آئی سی کا اجلاس بلا کر ایسی حکمت عملی وضع کی جائے جس سے اسرائیل کا مل کر مقابلہ کیا جا سکے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ کل ایران پر جو حملہ کیا گیا اس کی بھرپور مذمت کرتا ہوں، ایران کی ایٹمی تنصیبات اور شخصیات کو چن چن کے نشانہ بنایا گیا، ایران پر حملے میں اسرائیل اکیلا نہیں ہے، اسرائیل کو انٹیلی جنس اور کوور ہر چیز فراہم کی گئی، آج ایسے اقدامات کی ضرورت ہے جس سے عالم اسلام کا اتحاد نظر آئے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل بچوں اور خواتین کا قاتل اور فلسطین کی تباہی کا ذمہ دار ہے، اسرائیل کے ہاتھ فلسطینیوں سمیت مسلمانوں کے خون سے رنگے ہیں، مسلمانوں کو اسرائیل سے ہاتھ نہیں ملانا چاہیے، یہودی ازم تمام اسلامی دنیا کا دشمن ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں