فزیکل ڈس ایبیلٹی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لئےپاکستان ڈس ایبیلٹی کرکٹ ٹیم کراچی سے براستہ قطر سری لنکا روانہ ہوگئی.تفصیلات کےمطابق پاکستان فزیکل ڈس ایبلڈ کی قومی ٹیم جس کی قیادت عبداللہ اعجاز کررہے ہیں جبکہ غلام محمد نائب کپتان ہیں دیگر کھلاڑیوں میں محمد مطلوب،زبیر سلیم،محمد شہزاد،محمد ارسلان،سیف اللہ،محمد نعمان،شاہد وٹو، حمزہ حمید،عبدالخالق، مومن اللہ،عبدالباسط،حماد شوکت اور واقف شاہ شامل ہیں جبکہ ایک کھلاڑی حذیفہ خان ویزاہ نہیں ملنے کی وجہ سے ٹیم کے ساتھ نہیں جاسکے.ٹیم آفیشلز میں امیرالدین انصاری مینیجر ،نظام خان اسسٹنٹ مینیجر ،صبیح اظہر ہیڈ کوچ، رافع ہاشمی اسسٹنٹ کوچ،راؤجاوید فیلڈنگ کوچ اور شاکر خلجی ویڈیو اینالسسٹ بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں. کراچی ائیر پورٹ پر صادق کھتری،فہد انصاری،وقار حسین،عبدالرافیع اور کھلاڑیوں کے اہل خانہ نے ٹیم کو رخصت کیا.پاکستان ٹیم پی ڈی چیمپیئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت سے 12 جنوری کولمبو میں کھیلے گی.پی ڈی چیمپیئنز ٹرافی میں انگلینڈ،بھارت،پاکستان اور میزبان سری لنکا کی ٹیمیں ڈبل لیگ پر باہم مقابل ہونگی.کھلاڑیوں اور آفیشلز چیمپینز ٹرافی میں معیاری کھیل کا مظاہرہ کرنے اور جیتنے کے لیے پرعزم ہیں.