404287 9021364 updates

پشاور: ہراسگی کیس میں پروفیسرکی برطرفی کے بعد اساتذہ کیلئےضابطہ اخلاق جاری

پشاور: اسلامیہ کالج پشاور نے ہراسگی کیس میں پروفیسر کی برطرفی کے بعد دیگر اساتذہ کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔

اسلامیہ کالج پشاور میں ہراسگی کیس میں اسسٹنٹ پروفیسر کی برطرفی کے بعد کالج انتظامیہ نے دیگر فیکلٹی ممبران کے لیے نیا ضابطہ اخلاق جاری کیا ہے۔

مراسلے میں اساتذہ کو ہدایت دی گئی ہےکہ وہ طلبہ و طالبات کے ساتھ رومانی یا غیر مناسب تعلقات سے باز رہیں اور تدریسی و پیشہ ورانہ حدود میں رہیں۔

انتظامیہ کے مطابق ایسے واقعات ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائےگی۔

گزشتہ روز اسلامیہ کالج پشاور کے ایک اسسٹنٹ پروفیسر کو ہراسگی کے الزامات پر برطرف کر دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ ایک طالبہ کی جانب سےاستاد کے خلاف ہراسمنٹ کی شکایت پر انتظامیہ نے فوری کارروائی کے تحت انکوائری کے بعد الزام ثابت ہونے پر ملوث استاد کو برطرف کرنے کا حکم جاری کیا تھا.

اپنا تبصرہ لکھیں