ambulance 1122 file photo

آن لائن گیم میں بھاری رقم ہارنے پر پٹرولنگ پولیس اہلکار نے اپنی جان لے لی

وہاڑی:مبینہ طور پر آن لائن گیم میں بھاری رقم ہارنے کے بعد ذہنی دباؤ کا شکار پٹرولنگ پولیس کے کانسٹیبل نے سرکاری بندوق سے خود کو گولی مار لی۔
410149 6961811 updates
پولیس کے مطابق کانسٹیبل علی حسن ڈوگر پٹرولنگ چیک پوسٹ پکھی موڑ پر بطور محرر تعینات تھا، جس نے مبینہ طور پر سرکاری اسلحے سے خود کو گولی ماری۔

پولیس کا کہنا ہے کہ علی حسن ایک عرصے سے آن لائن گیم کھیل رہا تھا اور مبینہ طور پر گیم میں بھاری رقم ہارنے کے باعث ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔

ذرائع کے مطابق کانسٹیبل نے اپنی تنخواہ سمیت عزیز و اقارب سے ادھار لی گئی رقم بھی مبینہ طور پر آن لائن گیم میں ہار دی تھی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں