کراچی:غربت اورقرض میںجکڑےملک پاکستان کے شہریوںنے کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ خریداری کا نیا ریکارڈبناڈالا،گزشتہ برس ماہ جنوری کے مقابلے میںسال 2025ء کے پہلے ماہ کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگیوں میں سالانہ بنیادوں پر28.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سےجاری اعدادوشمارکے مطابق ماہ جنوری 2025ء میں پاکستانی شہریوںنے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے141ارب روپے کی خریداری اورادائیگیاں کیں،جوگزشتہ برس ماہ جنوری کے مقابلہ میں 28.3فیصدزیادہ ہے،گزشتہ برس جنوری میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ 110ارب روپے کی خریداری اورادائیگیاں کی تھیں۔
اس طرح ماہ دسمبر2024ءکے مقابلہ میں ماہ جنوری 2025ء میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ خریداری وادائیگیوں میں ماہانہ بنیادوں پر1.6فیصد کی شرح نموریکارڈ کی گئی ہے، ماہ دسمبر2024ءمیں کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ صارفین نے 139ارب روپے کی خریداری وادائیگیاں کیں،جوجنوری 2025ءمیں اضافے کے ساتھ141ارب روپے ہوگئی ہے۔
پاکستان میںبنکوںکی جانب سے بھی بنک ایپس،سمارٹ اکاؤنٹس ایپس سے ادائیگیوں میںمسلسل اضافہ دیکھنے میںآرہاہے.