406875 4211978 updates

ایران سے 216 طلبا سمیت 700 سے زائد پاکستانیوں کی واپسی

کوئٹہ: ایران اسرائیل جنگ کے باعث ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی تفتان بارڈر کے راستے پاکستان آمد کاسلسلہ جاری ہے ، اب تک 216طلبا سمیت 700 سے زائد پاکستانی تفتان پہنچ گئے۔

پیر کو 374 سے زائد پاکستانیوں کو تفتان کے راستے پاکستان پہنچا یا گیا۔امیگریشن حکام کے مطابق پاکستان پہنچنے والوں میں زائرین،تاجروں اور طلباء سمیت دیگر افراد شامل ہیں ۔انہیں 9 بسوں کے ذریعے تفتان پہنچایاگیا۔

حکام کے مطابق ایران سے 160پاکستانیوں کے علاوہ ایران میں زیر تعلیم پاکستانی 214 طلباء کی 5 بسیں تفتان بارڈر کے راستے پاکستان میں داخل ہوئیں۔

ایران سے پاکستانیوں کی تفتان آمد کے موقع پر سیکورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے تھے۔

امیگریشن حکام کے مطابق پاکستان سے ایران جانے والوں کی امیگریشن بند ہے،صرف ایران سے پاکستان آنے کی اجازت ہے۔

ایران سے پاکستانیوں‌کی واپسی پر ان کے اہلخانہ نے شکر ادا کیا، جبکہ واپس پہنچنے والےطلبا اور دیگر شہریوں‌نے پاکستانی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا.

اپنا تبصرہ لکھیں