Untitled 2025 07 10T195507.409

پنجاب تحفظ ملکیتی جائیداد آرڈیننس پر عملدرآمد روکنےاور قبضوں کو واپس کرنے کا حکم

لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پروٹیکشن آف آنرشپ آف امویبل پراپرٹی آرڈیننس 2025ءپر عملدرآمد روکتے ہوئے آرڈیننس کےتحت دیےگئےقبضوں کو واپس کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب پراپرٹی آنرشپ آرڈیننس کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس جسٹس عالیہ نیلم نےدرخواستوں پر سماعت کی،عدالتی حکم پر چیف سیکرٹری پنجاب عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
422347 9819877 updates
عدالت نے سرکاری وکیل سےاستفسارکرتے ہوئےکہا ایڈووکیٹ جنرل آئےکیوں نہیں،جس پر سرکاری وکیل نے کہاایڈووکیٹ جنرل پنجاب بیمارہیں،چیف جسٹس نےکہامیں بھی بیمارہوں،مجھےبیڈریسٹ کہاگیاہےمگر یہاں بیٹھی ہوں.

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ چیف سیکرٹری صاحب لگتاہےآپ نےیہ قانون نہیں پڑھا؟لگتا ہےکہ کچھ لوگوں کی خواہش ہےکہ انہیں تمام اختیارات دےدئیےجائیں،حکومت کوبتائیں کہ یہ قانون رہ گیاتوجاتی امرا بھی آدھےگھنٹےمیں نکل جائےگا۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریماکس میں کہا یہ قانون بناکیوں ہے؟اس کا مقصدکیاہے؟،معاملہ سول کورٹ میں زیرسماعت ہوتوریونیو آفیسر کیسے قبضہ دلا سکتاہے؟،آپ نےسول سیٹ اپ،سول رائٹس کو ختم کردیا،آپ نےعدالتی سپرمیسی کوختم کردیا ہے،آپکا بس چلتاتوآئین کوبھی معطل کردیتے.

فاضل چیف جسٹس نے قرار دیا کہ اگرڈی سی آپکےگھر کرقبضہ کسی اورکودےدےتوآپکےپاس اپیل کاکوئی حق نہیں ہوگا،آپ کاقانون یہ کہتاہےکہ ہائیکورٹ معاملےپر حکم امتناعی بھی نہیں دے سکتا،موبائل پرآپ فون کرتےہیں اورکہتےآجاؤ ورنہ تمہارا قبضہ چلا گیا، آپ یہاں کھڑےہیں اور آپکا گھر جا رہا ہوگا؟.

قانون کےمطابق جس نےشکایت کردی وہی درخواست گزار ہوگا،کیایہاں جعلی رجسٹریاں،جعلی دستاویزات نہیں بنتیں؟

بعدازاں عدالت نےپنجاب پراپرٹی آنرشپ آرڈیننس پرعملدرآمد روکتے ہوئےآرڈیننس کےتحت دیےگئےقبضوں کو واپس کر نے کا حکم دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں