421787 2267089 updates

سانحہ بلدیہ میں سزائے موت پانے والے رحمان بھولا اور زبیر چریا کو بری کرنے کا حکم

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے 2 ملزموں کو بری کر دیا۔
435712 4464441 updates 1
سپریم کورٹ میں سانحہ بلدیہ ٹاؤن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے دونوں ملزم کا ٹرائل کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے سنایا گیا سزائے موت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

جسٹس شہزاد ملک کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ملزم عبدالرحمان عرف بھولا اور زبیر عرف چریا کی اپیلیں منظور کر تے ہوئے انہیں بری کردیا۔

سپریم کورٹ نےایم کیو ایم کی جانب سے ریمارکس حذف کرنےکی اپیل غیرمؤثر ہونے پر نمٹاتے ہوئے کہا کہ فیصلہ کالعدم ہوچکا تو ریمارکس ازخود ختم ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں