اسلام آباد: ہائیکورٹ نے خاکروب کی آسامیوں کے اشتہار میں "صرف مسیحی”لکھنے پرپابندی عائدکردی۔
خاکروب کی آسامیوں کے لئے جاری اشتہار میں "صرف کرسچن”کے بجائے "شہری” لکھنے کا حکم جاری کردیا گیا۔
عدالت عالیہ نے سیوریج ورکرز کی ہلاکتوں میں اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے ملک بھر میں جامع حفاظتی اقدامات کیلئے بھی ہدایات جاری کر دیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ سیوریج ورکرز کو زہریلی گیسوں اور جان لیوا ماحول میں بغیر حفاظتی انتظامات چھوڑ دینا سنگین غفلت ہے، سیوریج ورکرز مشینی پرزے نہیں، انہیں مکمل حفاظتی سامان اور سہولیات دی جائیں.
عدالت نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکمے دو ماہ میں تفصیلی عمل درآمد رپورٹ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو جمع کرائیں۔
