crime scene

معمولی گھریلو تنازعہ پر بڑے بھائی نے فائرنگ کر کے چھوٹے کو قتل کر دیا

لاہور:ہربنس پورہ کے علاقے کوٹلی پیر عبد الرحمٰن میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
437426 890163 updates
پولیس کے مطابق 30 سالہ طارق کو اس کے بڑے بھائی مظہر نے فائرنگ کرکے قتل کیا، ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی والدہ شکیلہ بی بی سے پوچھ گچھ جاری ہے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے جبکہ لاش مردہ خانہ منتقل کردی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کا نتیجہ ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں