Untitled 2025 11 22T065011.825

الیکشن کمیشن کے نئے اعدادو شمار؛ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 71 لاکھ ، خواتین ووٹرز میں اضافہ

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے ووٹرز کے تازہ اعدادوشمار جاری کر دیئے۔
Untitled 2026 02 22T212115.188
الیکشن کمیشن کے نئے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 13 کروڑ 71 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، خواتین ووٹرز کی تعداد میں اضافہ ہو گیا.

الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 32 لاکھ ہے، جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد چھ کروڑ 38 لاکھ ہوگئی۔

پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 79 لاکھ 55 ہزار سے زائد ہے، سندھ میں 2 کروڑ 87 لاکھ 72 ہزار سے زائد ووٹرز اور خیبرپختونخوا میں 2 کروڑ 34 لاکھ سے زائد ووٹرزہیں۔

بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 57 لاکھ 65 ہزار سے زائد جبکہ اسلام آباد میں 12 لاکھ 54 ہزار سے زائد ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں